حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی فلم اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ آیدا نامجوفر نے آج "سلام تہران" پروگرام میں اپنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیریز (زن زندگی و مرد زندگی) میں اپنے کردار کے بارے میں وضاحت پیش کی۔
ایرانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ نے فن اور فلم سازی میں اپنی گہری دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے فلم سازی اور ہدایت کاری کی تعلیم حاصل کی۔" مجھے اس پیشے میں بہت دلچسپی ہے، میں نے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران 4 فلمیں بنائیں، اور اب ہم نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر 2 اسکرین پلے لکھے ہیں، اور اب ہم ایک سرمایہ کار کی جستجو میں ہیں۔
انہوں نے کہا : شادی کبھی بھی میری سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بنی ، شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمکاری کرنا چاہیے، اور کام نے نہ صرف میری شادی شدہ زندگی کو چیلنج نہیں کیا، بلکہ ہم ہر چیز میں دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ہم ہدف طے کرتے ہیں، اور ہدف ہم دونوں کے لیے اہم ہیں۔
نامجوفر نے مزید کہا: جب سے میں نے شادی کی ہے، میرے اختیار کے احساس میں اضافہ ہوا ہے اور صحیح انتخاب نے مجھے اپنے کام اور زندگی سے مطمئن کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ: بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہنر کو جاری رکھنے کے لیے شادی نہیں کرنی چاہیے اور انھوں نے مجھ سے کہا کہ شادی نہ کرو، لیکن مجھے یقین ہے کہ صحیح انتخاب ہمیں کبھی چیلنج نہیں کرے گا۔